ٹرمپ نے بائیڈن کی پالیسیوں پر تنقید کی

ٹرمپ نے بائیڈن کی پالیسیوں پر تنقید کی

واشنگٹن ، مارچ :  امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے اورلینڈو میں کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (سی پی اے سی) 2021 میں موجودہ صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔
مسٹر ٹرمپ نے صدر کا عہدے چھوڑنے کے بعد پہلی مرتبہ ایک بڑے عوامی جلسے میں شامل ہوتے ہوئے کہا ’’ جدید تاریخ کے کسی بھی صدر کے پہلے مہینے کی مدت ِ کارکے مقابلے میں مسٹر جو بائیڈن سب سے تباہ کن ہیں ‘‘ ۔ انہوں نے بالخصوص امریکہ میں ابھرتے ہوئے سرحدی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جو بائیڈن کی امیگریشن پالیسی پر تنقید کی اور اسے امریکہ کی بنیادی اقدار کے ساتھ دھوکا قرار دیا ۔ انہوں نے کہا ’’ پہلے ہی بائیڈن انتظامیہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملازمت مخالف ، خاندان مخالف ، سرحد مخالف ، توانائی مخالف ، خواتین مخالف اور سائنس مخالف ہیں‘‘ ۔
اسپوتنک ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.