پولیس کا جنوبی کشمیر کے ترال سے ایک جنگجو اعانت کار کی گرفتاری کا دعویٰ

پولیس کا جنوبی کشمیر کے ترال سے ایک جنگجو اعانت کار کی گرفتاری کا دعویٰ

سری نگر، یکم مارچ: پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے سے جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے فوج کی 42 آر آر اور سی آر پی ایف کی 180بٹالین کی ایک ٹیم کے ساتھ ترال کے لارو جاگیرعلاقے میں پیر کی صبح جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک اعانت کار کو گرفتار کیا۔
گرفتار شدہ جنگجو اعانت کار کی شناخت مزمل قادر بٹ ساکن لارو جاگیر ترال کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پوچھ تاچھ پر مزمل قادر کی تحویل سے ایک ہینڈ گرینیڈ اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا جو اس نے اپنے مکان کے صحن میں چھپا رکھا تھا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدہ جنگجو اعانت کار جیش محمد کے کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ترال میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.