امریکہ میں جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی منظوری

امریکہ میں جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی منظوری

واشنگٹن ،27 فروری : امریکہ میں ماہرین کے پینل نے جانسن اینڈ جانسن کووڈ 19 ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔
ویکسین اور متعلقہ حیاتیاتی مصنوعات سے متعلق مشاورتی کمیٹی نے ویکسین کی سفارش کے لئے جمعہ کو ایک لائیو اسٹریم ایونٹ کے دوران متفقہ طور پر ووٹ دیا۔ اب اس کی فراہمی کے لئے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے منظوری درکار ہوگی۔ اگر ایف ڈی اے سے منظوری مل جاتی ہے تو جانسن اینڈ جانسن فائزر اور موڈیرنا کے بعد امریکہ میں کورونا وائرس سے چھٹکارا پانے کے لئے تیسری دوا ساز کمپنی بن جائے گی۔
اسپوتنک

Leave a Reply

Your email address will not be published.