جموں و کشمیر بینک کے سر پرست ملک کے ایک بڑے صنعتی گروپ کے چیئرمین کےساتھ ملاقی

جموں و کشمیر بینک کے سر پرست ملک کے ایک بڑے صنعتی گروپ کے چیئرمین کےساتھ ملاقی

سرینگر/26فروری : بھارت کے ایک معروف صنعت کار اور ہندوجا گروپ کے چیئرمین پرکاش پی ہندوجا، جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر کے ساتھ نئی دہلی میں بینک کے زونل آفس میں ملاقی ہوئے۔ پرکاش ہندوجا کے ہمراہ انکے بیٹے اجے پی ہندوجا بھی تھے۔ دنیا کے 38ممالک میں اپنے کاروباری لین دین رکھنے والے ہندوجا گروپ کے سربراہ نے جموں و کشمیر بینک کے ساتھ کام کرنے میں اپنی دلچسپی دکھائی ہے اور کہا کہ وہ جموںو کشمیر یوٹی اور لداخ یو ٹی میں کاروباری مواقعوں کو بڑھاوا دینے کی غرض سے جموں و کشمیر بینک کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بینک کے موجودہ کام کاج سے بہت متاثر ہیں اور اس بینک نے حالیہ ایام میں ملک کا پرانا اور بہترین پرائیویٹ سیکٹر بینک ثابت کیا ہے۔ مہمانوں کی طرف سے تعریفی کلمات پر بینک سر پرست نے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ بھارت کا ایک بڑا کاروباری نام ہندوجا گروپ ہم سے کاروباری رشتہ جوڑنا چاہتا ہے۔ بینک چیئرمین نے ہندوجا گروپ کو جے کے بینک کے اُس رول کے بارے میں بھی آگہی دیدی جو یہ جموں ، کشمیر اور لداخ خطوں میں نبھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر گزشتہ اسی دہائیوں سے اپنے خطے میں لوگوں کی سماجی و معاشی ترقی کی دیکھ ریکھ کر رہا ہے اور آئندہ دنوں میں ہم پر زیادہ ذمہ داریاں ہیں کیونکہ یہاں کی سرکاریں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو در دست لینے جارہیں ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.