منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
24.6 C
Srinagar

جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں آتشزدگی، دو افراد زخمی

سری نگر،25 فروری :جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں آگ بھجانے کی کوششوں کے دوران دو افراد جھلس گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ کے چھروٹ گاؤں میں بدھ کی جمعرات کی درمیانی شب نندا محمد شاہ نامی ایک شہری کے رہائشی مکان میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران دو افراد جھلس گئے جن شناخت خورشید احمد شاہ اور فیاض احمد بٹ ساکنان چھروٹ قاضی گنڈ کے بطور ہوئی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک کو ضلع ہسپتال اننت ناگ ریفر کیا گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img