جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
32.4 C
Srinagar

جموں کے بعد کشمیر میں برڈ فلوکی دستک

سری نگر: 3 2فروری ؛ جموں کے بعد جنوبی کشمیر کے ہاڑی ضلع شویان میں ایک گاﺅں میں برڈ فلو نے دستک دی ہے جس کے بعد حکام نے فوری طور احتیاطی طور علاقے میں دفعہ144کے تحت ابندیاں عائد کی ہیں ۔جبکہ متعلقہ محکمہ نے علاقے میں ماہرین کی ٹیم کو روانہ کیا گیا ہے ۔اس دوران علاقے میں یہ خبر جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی ہے جہاں لوگوں میں تشویش کہ لہر دوڑ گئی ہے ۔حکام نے لوگوں لو انہیں تعاون دینے اور ایس او یز ر عمل کرنے کی تاکید کی ہے ۔کشمیر نیو زسروس کے این ایس) کے مطابق برڈ فلو نے جنوبی کشمیر کے ضلع شویان کے ایک گاﺅں میں دستک دی ہے۔ضلع کمشنر شوپیان سچن کمار کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامہ کے مطابق ضلع بھر سے کووں کے درجنوں نمونے حاصل کرنے کے بعد ان کی جانچ کرائی گئی ہے جس کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ ضلع میںبرڈ فلو کا مرکز تحصیل چھتراگام کا وڈی پورہ گاﺅں ہے۔نمائندے نے بتایابرڈ فلو کی تصدیق کے فوراً بعدمنگل کے ضلع کے وڈی پورہ گاوں میں دفعہ144کے تحت پابندیاں کیں۔یہ اقدام گاوں میں برڈ فلو کے کیس سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔انہوں نے بتایایہ حقائق سامنے آنے کے بعد وڈی پورہ کے ارد گرد ایک کلو میٹر علاقے کو انفکشن زدہ قرار دیتے ہوئے اس کے آس پار دس کلو میٹر کا فاصلہ الرٹ زور قرار دیا گیا ہے علاقے میں مکمل پابندی عائدکی گئی ہے اور چیف انمل ہسبنڈری آفیسر شوپیان کو بتایا گیا ہے کہ وہ نمونے حاصل کرنے کا کام کریں۔ چیف میڈیکل آفیسر شوپیان کو بتایا گیا ہے کہ وہ مقامی آبادی کی صحت پر قریبی نظر رکھیں جبکہ محکمہ آر اینڈ بی اور وائلڈ لائف کو بتایا گیا ہے کہ وہ مردہ جانوروں کو ٹھکانے لگانے اور علاقے کو سینی ٹائز کرنے کے بارے میں تعاون کریں۔ادھر ضلع کے پہنو اور بلپورہ علاقے کے لوگوں کے مطابق چھ کووے یہاں بھی مردہ پائے گئے ہیں، جس کے بعد انیمل ہسبنڈری اور پولٹری محکمہ کی ٹیموں کو ان علاقوں میں روانہ کیا گیا ہے اور وہاں سے ان مردہ کووے کے نمونے جانچ کے لیے حاصل کئے گئے ہیں۔متعلقہ محکمہ کے ایک اعلیٰ افسر نے تصدیق کرنے کے بعد متاثرہ علاقوں میں ایڈوائرزی جاری کی کہ کسی بھی پرندوں کو ہاتھ لگانے سے پرہیز کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ فلو کی قسم اتنی خطرناک نہیں ہے البتہ لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کوو ¿ں اور مہاجر پرندوں کے اندر برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘محکمہ متحرک ہے اور ہر طرح کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انتظامیہ نے فی الحال وڑی پورہ علاقے میں مرغوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img