ترال کے بازار کااچانک محاصرہ مسافروں کی جامہ تلاشی لی گئی

ترال کے بازار کااچانک محاصرہ مسافروں کی جامہ تلاشی لی گئی

سری نگر: 3 2فروری ؛ :گزشتہ روز شہر سرینگر کے مصروف ترین بازار لالچوک کے امیرا کدل کے بعد فورسز نے ترال میں بازروں کا اچانک محاصرے میں لے کر لوگوں کو قطاروں میں کھڑا کر کے ان کی جامہ تلاشی لی گئی ہے۔اس صورت حال کی وجہ سے یہاں گاڑیوں میں سوار لوگوں کے دلوں میں عجیب طرح کی صورت حال یدا ہوئی ہے۔ادھر وسطی ضلع کے بڈگام میںبھی فورسز نے راہ گیروں ی کو قطار میں کھڑا کر کے انکے شناختی کارڑ اور چیک کرنے کے علاوہ جامہ تلاشی لی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے این ایس) کے مطابق جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے بس اسٹینڈ اور ترال بالا کو منگل کے روزدن کے دو بجے کے قریب فورسز نے اچانک محاصرے میں لیا۔عین شاہدین نے بتایا فورسز نے علاقے کوا چاناک علاقے کو محاصرے میں لینے کے بعد مرد سواریوں کو گاڑیوں سے اتار کر ایک قطار میں کھڑا کرنے کے بعد انکی جامہ تلاشی لی گئی ہے ۔کئی سالوں کے بعد آج بس اسٹینڈ کا محاصرہ کیا گیا ہے جہاں لوگوں کو1990کے دور کوپھر ایک بار یاد کیا ہے ۔قابل ذکر بات ہے کہ وادی کشمیر میں بازاروں کو اچانک اسی طرح محاصرے سال1990میں ہوتا جس دوران ان محاصروں میں لوگوں کو گرفتار بھی کیا جاتا تھا ۔۔خیال رہے شہر سرینگر میں حالیہ دنوں جنگجوﺅں کی جانب سے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد شہر سرینگر اور وادی کے دیگر حساس علاقوں میں اس طرح کی کارروائیوں کا آغاز کیا ہے۔ادھروسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی منگل کے روز راہگیروں کی جامہ تلاشی لی گئی ہے۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز سرینگر کے لال چوک اور امنگک کو ضلع بڈگام میں 9کی دہائی کی مانند جامہ تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔نمائندے کے مطابق بڈگام اولڈ بس اسٹاپ پر سکیورٹی اہلکاروں نے راہگیروں کو قطار میں کھڑا کر انکی جامہ تلاشی کے علاوہ شناختی کارڈ بھی چیک کیے۔ 90کی دہائی میں اس طرح کی تلاشی اور شناختی کارڈ کی چیکنگ روز کا معمول تھے۔ تاہم حالیہ دنوں ہوئی عسکری کارروائیوں کے بعد وادی میں پھر سے جامہ تلاشیوں کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔گزشتہ روز سرینگر کے لالچوک علاقے میں بھی حفاظتی اہلکاروں نے امیرا کدل پل پر اچانک راہگیروں کی تلاشی کی اور انکے شناختی کارڈ بھی چیک کیے۔واضح رہے کہ سرینگر کے برزلہ، باغات علاقے میں جمعہ کو عسکریت پسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ وہیں گزشتہ روز سرینگر – جموں قومی شاہراہ کے نزدیک آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.