جموں،23 فروری :جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منگل کی صبح ایک دلدوز سڑک سڑک حادثے میں 28 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کے گنڈوہ بھلیسہ علاقے میں ملک پور چلی روڈ پر منگل کی صبح ایک ایکو وین ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر قریب پانچ سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ ڈرائیور کی شناخت سجاد احمد وانی ولد محمد حسین وانی ساکن سونہ واری بھلیسہ کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی سونہ وارہ سے چلی جا رہی تھی کہ ملک پور کے نزدیک پہنچتے ہی ڈارئیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری۔
ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید کارروائیاں شروع کی ہیں
