پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
19 C
Srinagar

محکمہ انکم ٹیکس کے سری نگر میں ایک پرائیویٹ ہسپتال سمیت کئی مقامات پر چھاپے

سری نگر،محکمہ انکم ٹیکس نے جمعے کے روز سری نگر کے مضافاتی علاقہ زینہ کوٹ میں ایک پرائیویٹ ہسپتال سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
ذرائع نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس کی ایک چودہ رکنی ٹیم جس کی قیادت محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کر رہے تھے، نے جمعے کی صبح سری نگر کے مضافاتی علاقہ زینہ کوٹ میں نورا سپتال سمیت چھ مقامات پر چھاپے ڈالے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹیم نے پرائیویٹ ہسپتال کے مالک نور محمد وگے ولد حاجی محمد اسمٰعیل وگے اور دیگر کئی افراد کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے ڈالے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک چھاپوں کی کارروائیاں جاری تھیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img