پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

خوردنی تیل کی قیمت میں 5 سے 10 فیصد تک اضافہ: وزیر خوراک و رسد

نئی دہلی، فوڈ سپلائی اور امور صارفین کے وزیر پیوش گوئیل نے جمعرات کے روز کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں خوردنی تیل کی قیمت میں پانچ سے 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
مسٹر پیوش گوئل نے آج یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ناریل، مونگ پھلی، سورج مکھی اور دوسرے خوردنی تیل کی قیمتوں میں حال ہی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مارکیٹ میں مداخلت کی اسکیم کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے اقدامات کیے جاتے ہیں۔ کبھی کبھی درآمدات میں اضافہ کیا جاتا ہے اور درآمد کی چنگی کم کردی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دال کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے ریاستوں کو بفر اسٹاک سے اس کی سپلائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے ریاستوں سے بفر اسٹاک سے دال حاصل کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ریاستوں کو بفر اسٹاک سے 18 ہزار ٹن دال فراہم کی گئی ہے

Popular Categories

spot_imgspot_img