مودی طلباء، اساتذہ اور والدین سے ساتھ کریں گے ’پریکشا پہ چرچا ‘

مودی طلباء، اساتذہ اور والدین سے ساتھ کریں گے ’پریکشا پہ چرچا ‘

نئی دہلی  وزیراعظم نریندرمودی بورڈ کے امتحان دینے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے ’پریکشا پے چرچا‘ پروگرام کے دوران طلباء، اساتذہ اور والدین کے ساتھ ورچوئل ذرائع سے بات چیت کریں گے کورونا وبا کے سبب اس مرتبہ یہ پروگرام ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقدکیا جائے گا۔ مسٹر مودی نے اس بارے میں سلسلے وار ٹویٹ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا،’’ ہمارے بہادر ’پریکشا یودھا‘ اب امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس کے پیش نظر پریکشا پے چرچا بھی نزدیک ہے جس میں وہ ورچوئل ذرائع سے دنیا بھر کے طلباء کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ آؤ ہم سب بغیر کسی تناو کے مسکراہٹ کے ساتھ امتحانات میں شریک ہوں۔
ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا۔’’ اس بار لوگوں کے مطالبات پر ’پریکشا پے چرچا‘ میں والدین اور اساتذہ بھی حصہ لیں گے۔ یہ امتحان جیسے سنجیدہ موضوع پر بڑی ہی پرلطف بات چیت ہوگی۔ میں اپنے طلباء دوستو، ان کے والدین اور محنتی اساتذہ سے بڑی تعداد میں پریکشا پے چرچا میں حصہ لینے کی اپیل کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے اس سے قبل تین مرتبہ پریکشا پے چرچا پروگرام میں حصہ لےچکے ہیں۔ اب تک یہ پروگرام تال کٹورا اسٹیڈیم میں منعقد کیا جاتا رہا ہے لیکن اس بار یہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کرایا جارہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.