جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
31.6 C
Srinagar

تین دن کے بعد نئے کورونا کیسز پھر 10 ہزار سے کم

نئی دہلی/ ملک میں نئے کورونا کیسز تین دن بعد پھر 10 ہزار سے کم ہو گئے۔ گذشتہ تین دنوں سے فعال کیسز میں ہونے والے اضافے کی رفتار کم ہو گئی ہے۔

اس دوران ملک میں اب تک 87 لاکھ 20 ہزار 822 کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9121 نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔ کورونا متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 25 ہزار 710 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء 11،805 مریض صحتمند ہوئے ہیں۔ صحتیاب افراد کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 33 ہزار 025 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز میں 2765 کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی تعداد اب 1،36،872 ہے۔ اسی عرصے کے دوران مزید 81 مریض فوت ہوگئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 813 ہوگئی۔

ملک میں ریکوری شرح 97.32 فیصد ہوگئی ہے اور فعال کیسز کی شرح کم ہوکر 1.25 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح ہنوز 1.43 فیصد ہے۔مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 237 فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور اب ان کی تعداد بڑھ کر 37،383 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1305 مریض صحتیاب ہوئے۔

کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 19.78 لاکھ ہو گئی جبکہ مزید 23 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 51،552 ہوگئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img