جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
24.2 C
Srinagar

اُوڑی آتشزدگی واقعہ : بیٹے کی موت کے بعد زخمی ماں بھی چل بسی، متوفین کی تعداد3ہوگئی

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے اُوڑی میں آتشزدگی واقعہ میں زخمی خاتون منگل کو زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔دو روز قبل مذکورہ خاتون کا زخمی بیٹا بھی دم توڑ گیا گیا تھا۔اب اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ7فروری کو اُوڑی کے سلطانکڑی علاقے میں آگ کی ایک واردات کے دوران ایک ہی گھر کے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔زخمیوں میں ساجد احمد، عبد الرشید خان،روشی بیگم،واحد احمد اور مافد احمد شامل تھے۔
ساجد اور واحد 14فروری کو زخموں کی تاب نہ لاکر سرینگر کے اسپتال میں جاں بحق ہوگئے۔واحد کی ماں ،روشی بیگم آج دم توڑ بیٹھی جبکہ اُس کا شوہر عبد الرشید خان زیر علاج ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img