رکن پارلیمان اکبر لون کے بیٹے پر یو اے پی اے کا اطلاق

رکن پارلیمان اکبر لون کے بیٹے پر یو اے پی اے کا اطلاق
  سرینگر//نیشنل کانفرنس سے وابستہ رکن پارلیمان محمد اکبر لون کے بیٹے، ہلال اکبر لون پر منگل کے روز شمالی کشمیر میں غیر قانونی حرکات کی روکتھام سے متعلق قانون کے تحت کیس درج کیا گیا۔
خبررساں ادارے کے این او کے مطابق ہلال25دسمبر سے ہی ایم ایل اے ہوسٹل سرینگر کے اندر احتیاطی حراست میں ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلال کیخلاف ایف آئی آر نمبر2کے تحت کیس درج ہے اور اُن پر غیر قانونی حرکات سے متعلق قانون کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔یہ کیس ضلع بانڈی پورہ کے پولیس سٹیشن حاجن میں درج ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ہلال کو ایک عدالت کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔اُن پر حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران قابل اعتراض تقریر کرنے کا الزام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.