سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں منگل کے روز ایک کم شدت کا آئی ای ڈی دھماکہ ہوا تاہم فی الوقت کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ بجبہاڑہ کے پزل پورہ علاقے میں منگل کے روز ایک کم شدت کا ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی کو ایک ٹپر میں نصب کیا گیا تھا اور اس دھماکے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے بعد علاقے میں قریب آدھے گھنٹے تک ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہو گئی ۔

دریں اثنا ایک پولیس افسر نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یو این آئی