اسرائیل میں یومیہ2،000 مسافروں کو ملک میں داخلہ کی اجازت

اسرائیل میں یومیہ2،000 مسافروں کو ملک میں داخلہ کی اجازت

یروشلم/ اسرائیل کی کورونا وائرس کابینہ نے یومیہ 2 ہزار غیر ملکی ہوائی مسافروں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔

یہ اطلاع اتوار کے روز وزیر اعظم کے دفتر اور وزارت صحت نے دی۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے’’ کابینہ نے وزیر ٹرانسپورٹ کے اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

ملک میں یومیہ دو ہزار مسافر بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے سفر کرسکیں گے۔‘‘بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت ڈیفنس کو ان ہوٹلوں کا ٹھیکہ دینے کا کام سونپا گیا ہے جہاں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو قرنطین کیا جائے گا۔

اسپوتنک

Leave a Reply

Your email address will not be published.