20 رکنی اعلی سطحی یوروپی ایلچیوںکا وفد 17 فروری کو جموں و کشمیر  کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ذرائع 

20 رکنی اعلی سطحی یوروپی ایلچیوںکا وفد 17 فروری کو جموں و کشمیر  کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ذرائع 

سری نگر:۲۱،فروری/سرکاری ذرائع نے اس بات انکشاف کیا ہے کہ 17 فروری کو یورپی ایلچیوں کا 20 رکنی وفد جموں و کشمیر کے 2 روزہ دورے پر سرینگر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران, ٹریڈ یونین ، حال ہی میں منتخب ہوئے ڈی ڈی سی ممبران اور سینئر صحافیوں سے مل کر جموں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔انتہائی قابل اعتماد سرکاری ذرائع نے کے این ایس کو بتایا کہ یورپی ایلچیوں کا اعلی سطحی وفد گذشتہ 30 سالوں میں پہلی بار پرامن طریقے سے منعقد ہوئے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات  کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا۔ذرائع نے کے این ایس کو بتایا کہ یہ وفد 17 فروری کو سرینگر پہنچ رہا ہے جس دوران مزکورہ اعلی سطحی وفد نومنتخب ڈی ڈی سی ممبران ، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں ، تجارتی رہنماو¿ں ، سماجی کارکنوں اور صحافیوں سے بات چیت کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ18 فروری کو وہ جموں کے لئےروانہ ہونگے اور وہاں پر بھی وہ ڈی ڈی سی نو منتخب ممبروں ، سیاسی جماعتوں اور صحافیوں سے بات چیت کرکے جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے یورپی ایلچیوں کا یہ  دورہ وزارت خارجہ کی جانب سے ممکن ہوا ہے تاکہ یہ باور کیا جاسکے کہ جموں و کشمیر میں حالیہ اختتام پذیر ڈی ڈی سی انتخابات کے بعد مقامی آبادی کو کس طرح نچلی سطح پر بااختیار بنانے کے لئے کوششیں کی گئی ہے اور اصل میں مزکورہ وفد کو اس بارے میں جانکاری دینا مقصود ہے۔دریں اثنائکے این ایس کو یہ بھی ذرائع سے معلوم ہوا ہے غیر ملکی سفیروں کا ایک اور گروپ جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر بہت جلد سرینگر پہنچ رہا ہے جو  آرٹیکل  370 کی منسوخی کے چھ ماہ بعد مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیں گا اوریہ سفیر 20 سے زائد ممالک کی نمائندگی کریں گے جن میں فرانس ، جرمنی ، آسٹریا ، نیوزی لینڈ ، اٹلی اور نیدرلینڈ وغیرہ شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.