منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.7 C
Srinagar

پولیس کا ضلع سانبہ میں ٹی آر ایف کے ایک جنگجو کی گرفتاری کا دعویٰ

جموں/ جموں و کشمیر پولیس نے ضلع سانبہ سے دی رزسٹنس فورس (ٹی آر ایف) نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک اعلیٰ جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ضلع سانبہ کے باری برہمنہ علاقے میں چھپے ٹی آر ایف نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ جنگجو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں سال گذشتہ بی جے پی کے تین کارکنوں اور ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی آر ایف جنگجو تنظیم لشکر طیبہ کی ایک ذیلی تنظیم ہے۔
گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت ظہور احمد راتھر عرف ساحل کے بطور کی گئی ہے۔

دریں اثنا کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے بھی ٹی آر ایف کے جنگجو کی ضلع سانبہ میں گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع اننت ناگ کی ایک پولیس ٹیم نے ضلع سانبہ میں چھپے ٹی آر ایف کے جنگجو کو گرفتار کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار شدہ جنگجو کو تفتیش کے لئے سری نگر لایا جا رہا ہے۔

بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے وائی کے پورہ علاقے میں سال گذشتہ کے 29 اکتوبر کو اسلحہ برداروں نے بی جے پی کے تین کارکنوں فدا حسین یتو، عمر رشید بیگ اور عمر رمضان حجام کو ہلاک کر دیا تھا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img