بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
19.7 C
Srinagar

انٹرنیٹ پر غلط پروپیگنڈہ کا مقصد امن، چین اور شانتی کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ادھم پور، 12 فروری :جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ انٹرنیٹ پر پھیلائے جانے والے غلط پروپیگنڈہ کا مقصد امن، چین اور شانتی کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورچول ورلڈ میں مجرمانہ عناصر ہمارے ملک کو میلی آنکھ سے دیکھ رہے ہیں۔ موصوف نے جمعے کو یہاں شیر کشمیر پولیس اکیڈیمی میں ڈپٹی ایس ایس پی کے 13 ویں اور پی ایس آئی کے 24 ویں بیچ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا: ‘ورچول ورلڈ میں مجرمانہ عناصر ہمارے ملک کو میلی آنکھ سے دیکھ رہے ہیں۔ یہ ایک نئی جنریشن کا وار فیئر ہے اور اس میں مجرم قومی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر کنکٹڈ ہیں جس کا واحد مقصد غلط پروپیگنڈہ پھیلانا ہے اور امن، چین اور شانتی کو نقصان پہنچانا ہے’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گلوبل نیٹورک گروہ سے لڑنے میں کیمونی کیشن اور ٹیکنالوجی سے جڑے پولیس کے نوجوان ایک ملٹی پلیئر فورس کا کام کریں گے۔انہوں نے کہا: ‘سائبر سکیورٹی کے شعبے میں پولیس پہلا ریسپانڈر بھی ہے اور ٹارگٹ بھی۔ آپ کو اپنے سائبر اثاثوں کو سنبھالنا بھی ہے اور باقی نظام کو بچانا بھی ہے۔ آپ لوگوں نے ایک سال کے کورس میں اس کے بارے میں کافی کچھ پڑھا ہوگا’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘آنے والے وقت میں چیلنجز بدلتے رہیں گے۔ بنیادی پولیسنگ سے لے کر ڈارک ویب کرائم کی روک تھام اور فارنسک کے شعبوں میں آپ کا دائرہ کار بڑھتا جائے گا۔ اس کے لئے قوانین بنانا، منصوبہ بندی کرنا اور اس کے مطابق ایکشن پلان تیار کرنا اور اس کو عملانا عزم کئے بغیر ناممکن ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img