
چمولی / دہرادون: اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں اتوار کے روز قدرتی گلیشیر ٹوٹنے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے پیر کی صبح تک نجات نہیں مل سکی، جہاں اب تک لگ بھگ 170 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) نے آج صبح پھر سے سرنگ کے اندر کا راستہ کھولنے کا کام شروع کیا۔ دریں اثناء، الکانندا ندی سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایس ڈی آر ایف کے کمانڈنٹ نونیت بھلر نے یو این آئی کو بتایا کہ ملبے کی وجہ سے سرنگ کے اندر کا راستہ ابھی بھی بند ہے جسے جے سی بی کے ذریعہ کھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیلا گاؤں کے نزدیک الکانندا ندی میں نامعلوم لاش ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہند-چین سرحد کو جوڑنے والا وشنو پریاگ پل تباہ ہوگیا ہے۔