بی ایس ایف نے سانبہ سیکٹر میں ایک پاکستانی درانداز کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا

بی ایس ایف نے سانبہ سیکٹر میں ایک پاکستانی درانداز کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا

جموں،// بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پیر کے روز بین الاقوامی سرحد کے سانبہ سیکٹر میں ایک مبینہ پاکستانی درانداز کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں کی مسلسل وارننگ کے باوجود پاکستانی درانداز بھارتی حدود کی جانب پیشقدمی کرتا رہا جس کے بعد اہلکاروں کو مجبوراً گولیاں چلانی پڑیں۔

انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘پیر کی صبح نو بجکر 45 منٹ پر ہمیشہ چوکس رہنے والے بی ایس ایف جوانوں نے ضلع کٹھوعہ کے سانبہ سیکٹر میں چک فقیرا چوکی کے نزدیک ایک پاکستانی درانداز کو بھارتی حدود کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے دیکھا’۔

(یو این آئی)

Leave a Reply

Your email address will not be published.