
میں ایوان کے ذریعہ کسانوں کو دعوت دیتا ہوں: پی ایم مودی
وزیر اعظم نے کہا، "ہمارے وزیر زراعت کسانوں سے مستقل بات چیت کر رہے ہیں۔ ابھی تک کوئی تناؤ پیدا نہیں ہوا ہے۔ ایک دوسرے کی باتوں کو سمجھنے کی کوشش جاری ہے۔ ہم احتجاج کرنے والوں سے استدعا کرتے ہیں کہ آپ کو احتجاج کرنے کا حق ہے۔ لیکن جس طرح بزرگ لوگ وہاں بیٹھے ہیں، یہ ٹھیک نہیں ہے، آپ انہیں لے جائیں۔ آپ کو احتجاج ختم کرنا چاہیے۔ ہم آگے بڑھنے کے لئے مل کر تبادلہ خیال کریں گے، میں ایوان کے ذریعے بھی آپ کو دعوت دیتا ہوں۔
پی ایم مودی کا پارلیمنٹ میں خطاب، ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ مسئلے کا حصہ بنیں یا حل کا ذریعہ
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیممنٹ دیئے خطاب میں کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم اس مسئلے کا حصہ بنیں یا حل کا ذریعہ۔ سیاست اور قومی پالیسی میں ہمیں ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ایوان میں کسانوں کی تحریک کے بارے میں بہت چرچا ہوئی ہے، جو کچھ بھی کہا گیا اس تحریک کے بارے میں بتایا گیا لیکن اصل بات پر بات نہیں کی گئی۔