اترا کھنڈ ناگہانی آفت :کشمیر ی انجینئر سمیت170افراد کے لاپتہ

اترا کھنڈ ناگہانی آفت :کشمیر ی انجینئر سمیت170افراد کے لاپتہ

چمولی / دہرادون / اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں اتوار کے روز قدرتی گلیشیر ٹوٹنے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے پیر کی صبح تک نجات نہیں مل سکی، جہاں اب تک لگ بھگ 170 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) نے آج صبح پھر سے سرنگ کے اندر کا راستہ کھولنے کا کام شروع کیا۔

لاپتہ افراد میں ایک کشمیری انجینئر بھی شامل ہیں ۔خبر رساں ادارے کے این ٹی کے مطابق  کشمیری پروجیکٹ انجینئر،بشارت احمد زرگر ساکنہ صورہ سرینگر کے رفیقوں نے کہا کہ اتوار کو چمولی میں پیش آئے المناک واقعہ کے بعد سے ان کا عزیز دوست لاپتہ ہیں اور اُن سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اُن کا موبائل” سویچ آف“ آرہا ہے ،ہم اُنکی سلامتی کے حوالے سے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں ‘۔

لاپتہ کشمیری انجینئر کے افراد خانہ نے جموں وکشمیر کی انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے ۔اترا کھنڈ میں گلیشئر ٹوٹنے سے پیدا شدہ سیلابی صورتِ حال کے سبب 14افراد کی ہلاکت کی سرکاری تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 170افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

سیلابی صورتِ حال کے سبب دو بڑے پاﺅر پروجیکٹوں ،کئی پلوں اور دیگر ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.