منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.7 C
Srinagar

فوج نے ضلع پونچھ میں ایک راکٹ لانچر شیل کو ناکا رہ بنا دیا

جموں//جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں ہفتے کے روز فوج نے ایک راکٹ لانچر شیل کو ناکارہ بنا دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ کے مہرا باچھائی علاقے میں ہفتے کے روز فوج کی 16 آر آر کی ایک پارٹی نے ایک راکٹ لانچر شیل کو پایا۔


انہوں نے بتایا کہ شیل بر آمد ہوتے ہی فوج نے بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا جنہوں نے بر سر موقع ہی اس شیل کو ناکارہ بنا دیا۔
دریں اثنا ایس ایچ او سرنکوٹ تلک راج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے شیل کو ناکارہ بنا دیا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img