اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

کپوارہ کے ہسپتال میں ایک معمر شخص کی لاش پائی گئی

متوفی کی تحویل سے70 ہزار روپیے بر آمد

سری نگر/ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے سب ضلع ہسپتال میں بدھ کی صبح ایک معمر شخص کی لاش پائی گئی جس کی جیب سے پولیس نے 70 ہزار روپیے نقدی بر آمد کئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ کے سب ضلع ہسپتال میں بدھ کی صبح ایک 90 سالہ شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ شاید متوفی شخص نے ٹھٹھرتی سردی سے بچنے کے لئے ہسپتال میں رات گذارنے کے لئے پناہ لی تھی۔

متوفی کی شناخت راج محمد گھورسی ولد کلو گھورسی ساکن کرناہ کے بطور ہوئی ہے۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی تحویل سے پولیس نے 70 ہزار روپیے نقدی بر آمد کئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاش کو قانونی وطبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحیقن کے حوالے کیا جائے گا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img