جموں،/ ضلع جموں کے بخشی نگر علاقے میں ایک کمسن بچی کو اپنے ہی کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جموں کے بخشی نگر علاقے میں ایک کمسن بچی کو اپنے ہی کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اہلخانہ نے بچی کو بے ہوشی کی حالت میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔