اراکین پارلیمنٹ کو چوبیس گھنٹے پارلیمانی اطلاعات دی جائیں گی

اراکین پارلیمنٹ کو چوبیس گھنٹے پارلیمانی اطلاعات دی جائیں گی

نئی دہلی،/ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے پہل پر لوک سبھا سیکرٹریٹ نے ارکین پارلیمنٹ کو چوبیس گھنٹے اطلاعات وتحقیق کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ’ پارلیمنٹری ریسرچ اینڈ انفارمیشن سپورٹ‘ (پی آرآئی ایس ایم) کی سہولت فراہم کی ہے لوک سبھا سکریٹریٹ کے مطابق ان میں افسروں کی ایک ٹیم مقرر کی گئی ہے۔

ممبران کسی بھی وقت پرزم پر کال کرسکتے ہیں اور کم سے کم وقت میں ضروری اطلاعات یا مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے دو خصوصی ٹیلیفون لائنیں 011-23034654 اور 011-23794236 اور خصوصی موبائل نمبر 9711623767 ہوں گے جس پر ممبران کال یا میسج کرکے کوئی اطلاعات حاصل کرسکتے ہیں۔ لوک سبھا کو پیپر لیس ادارہ بنانے کی مہم کے ایک حصے کے طور پر تمام اطلاعات ممبروں کو ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعہ مہیا کی جائیں گی۔

مسٹر برلا کا ماننا ہے کہ لوک سبھا سیکرٹریٹ کو ممبران کو پالیسی کے بارے میں ضروری اطلاعات فراہم کرنے کے لئے تیزی سے کام کرنا چاہئے تاکہ ارکان پارلیمنٹ ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے نبھاسکیں۔ اس سے علم پر مبنی معاشرے کی تعمیر میں مدد ملے گی۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.