سری نگر،/ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ایک گاؤں میں بدھ کی صبح سری نگر کے رہنے والے ایک ذہنی طور معذور شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے نوناگری گاؤں میں لوگوں نے بدھ کی صبح ایک شخص کی لاش دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے جائے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔متوفی کی شناخت شکیل احمد ساکن حضرت بل سری نگر کے بطور ہوئی ہے جو ذہنی طور پر معذور تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
یو این آئی