نئی دہلی /ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں ایک دن کے بعد پھر اضافہ ہوا اور اس جان لیوا وبا سے یومیہ اموات کی تعداد میں بھی معمولی اضافہ درج کیا گیا ہے وہیں جان لیوا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ سے ایکٹیو کیسزکی شرح ڈیڑھ فیصد سے نیچے آچکی ہے۔
دریں اثنا ملک میں اب تک 41 لاکھ 38 ہزار 918 لوگوں کو کوڈ 19 کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وائرس کے 11،039 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ سات لاکھ 77 ہزار ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 14،225 مریض صحتمند ہوئے ، جس کے بعد شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 62 ہزار 631 ہوگئی۔
ملک میں ایکٹیو کیسز 3296 سے گھٹ کر 1.60 لاکھ ہوچکے ہیں اور اس کی شرح 1.49 فیصد رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 110 مریض فوت ہوگئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 596 ہوگئی۔ملک میں شفایابی کی شرح 97.08 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.43 فیصد ہے۔
یواین آئی