جیش الہند نے لی اسرائیلی سفارت خانہ کے پاس دھماکے کی ذمہ دار:میڈیا رپورٹ

 جیش الہند نے لی اسرائیلی سفارت خانہ کے پاس دھماکے کی ذمہ دار:میڈیا رپورٹ

نئی دہلی/////نیوز 18اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق جیش الہند نے دلی میں اسرائیلی سفارت خانہ کے سامنے ہوئے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ مبینہ طور پر میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام کے میسیج کے ذریعہ اس کی تصدیق کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اس میسیج میں کہا گیا ہے ‘ طاقتور ترین اللہ کی مہربانی اور مدد سے جیش الہند کے فوجی دلی کے ایک ہائی سیکورٹی علاقے میں دراندازی کرنے اور آئی ای ڈی حملے کو انجام دے پائے۔ یہ حملوں کے ایک سلسلے کی شروعات ہے جو اہم ہندستانی شہروں کو نشانہ بنائے گا اور حکومت ہند کے ذریعہ کئے گئے مظالم کا بدلہ لے گا’۔

حکام کا اندازہ ہے کہ القاعدہ جیسے تربیت یافتہ گروپوں کے پاس اس گریڈ کے دھماکہ خیز مواد دستیاب ہونے کا اندیشہ ہے۔ ایک آئی ایس آئی ایس گروپ نے بھی حملے کی ذمہ داری لینے کا دعویٰ کیا لیکن ایجنسیوں کو ان کے شامل ہونے کو لے کر یقین نہیں ہے۔ دھماکے کے بعد کل رات ایران کی ایک فلائٹ میں بھی تاخیر ہوئی اور سبھی مسافروں کی جانچ کی گئی لیکن کچھ بھی مشتبہ نہیں ملا۔
وہیں، دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک جمعہ کی شام کو ہوئے دھماکے کے بعد ہندوستان نے اسرائیلی حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے سفارتخانے اور اس کے سفارتکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور قصورواروں کو پکڑنے کے لئےکوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.