‘بہتری کے لئے لوگ اپنی تجاویز کیساتھ آگے آئیں’

‘بہتری کے لئے لوگ اپنی تجاویز کیساتھ آگے آئیں’

کووڈ۔19لاک ڈاﺅن کے دوران30ہزارزیر التواءدرخواستیں نمٹائی گئیں :ریجنل پاسپورٹ آفیسر

سرینگرریجنل پاسپورٹ آفیسر سری نگر برج بھوشن ناگر نے کہا کہ عالمگیر وبا کووڈ۔19لاک ڈاﺅن کے دوران ریجنل پاسپورٹ آفس سرینگر نے30ہزار زیر التواءدرخواستیں نمٹائی گئیں ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ذی حس طبقہ محکمہ کی بہتری کے لئے اپنی تجاویز کیساتھ آگے آئیں جبکہ کسی بھی شکایت کے لئے صارفین براہ راست اُنکے ساتھ رابطہ قائم کرسکتے ہیں ۔

دفعہ370کی تنسیخ کے بعد17ہزار پاسپورٹ اجرا ءکئے گئے

ایشین میل ملٹی میڈیا کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ریجنل پاسپورٹ آفیسر سری نگر برج بھوشن ناگرنے کہا ’حصول پاسپورٹ میں حائل سبھی رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے ،اب کوئی بھی شہری جس کاکوئی جرائم ریکارڈ نہیں ہے ،بغیر کسی تاخیر کے پاسپورٹ حاصل کرسکتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دفعہ370کی تنسیخ کے بعد ریجنل پاسپورٹ آفس سرینگر نے 17ہزار پاسپورٹ اجراءکئے جبکہ کووڈ ۔19لاک ڈاﺅن کے دوران دفتر ھٰذا نے 30ہزار درخواستیں نمٹائی گئیں اور سبھی زیر التواءدرخواستوں کا نپتارا کیا گیا ۔

ان کا کہناتھا کہ اسوقت ریجنل پاسپورٹ آفس سرینگر میں سال2019اور2020کی کوئی بھی در خواست زیر التواءنہیں ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ پولیسنگ کے آن لائن نہ ہونے کے سبب بعض اوقات لوگوں کو پولیس کی جانچ پڑتال میں وقت لگتا ہے جبکہ یہ معاملہ پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کیساتھ اٹھایا گیا اور اس کا سد باب تلاش کیا گیا ۔ان کا کہناتھا کہ وادی کشمیر میں اب لوگوں کو پاسپورٹوں کی اجرائی صرف دو ہفتوں کے اندر اندر یقینی بنائی گئی ۔

ریجنل پاسپورٹ آفیسر سری نگر برج بھوشن ناگر نے کہا کہ اب تو10سے15روز میں ہی لوگوں کو پاسپورٹ حاصل ہورہے ہیں ۔ان کا کہناتھا ’حج پر جانے والے سبھی خواہشمند حضرات کو ترجیح بنیادوں پر پاسپورٹ فراہم کیا جارہا ہے ،لوگ دعائیں دے رہے ہیں جبکہ آب زم زم اور کھجور بطور تبرک بھی دیے ہیں ‘۔ناگر نے کو بتایا’پہلے جموں کشمیر میں پاسپورٹوں کی ویریفکیشن تین ادارے کرتے تھے جن میں ریاستی پولس، سی آئی ڈی اور وزارت امور خارجہ شامل تھی لیکن اب اس میں مزید نرمی لائی گئی ۔

ان کا کہناتھا کہ پائیلٹ پروجیکٹ ک تحت وری فیکیشن عمل کو سرینگر اور جموں میں آن لائن کیا جارہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہناتھا کہ انٹر نیٹ کی سست رفتاری سے پاسپورٹ کی اجرائی کے کام کاج پر کوئی منفی اثر نہیں پڑ رہا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ محکمہ کی بہتری کے لئے لوگ اپنی تجاویز کیساتھ آگے آئیں ۔انہوں نے کہا ’اگر کسی کوئی بھی شکایت ہے ،تو وہ میرے ذاتی فون نمبر9419000928پر رابط قائم کرسکتے ہیں ،ٹویٹر اور ای میل کے ذریعے بھی لوگ اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں ۔‘

انہوں نے کہا کہ بہتری کے لئے سماج کا ذی حس طبقہ اہم اور کلیدی رول ادا کرسکتا ہے ۔یاد رہے کہ ریجنل پاسپورٹ آفیسر سری نگر برج بھوشن ناگر کو مرکزی حکومت نے سال2019میں بہترین پاسپورٹ آفیسر آف انڈیا کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔یہ ایوارڈ اُنہیں اُس وقت کے سیکریٹری سنجیو ارورا کی سفارش پر دیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.