پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو دنوں کے استحکام کے بعد منگل کے روز ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول 86 روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
ڈیزل کی قیمتیں بھی بڑھ کر دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں بالترتیب 76.23 روپے، 79.83 روپے، 83.03 روپے اور 81.47 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو پٹرول کی قیمت میں دہلی میں 35 پیسے، کولکاتا اور ممبئی میں 34 پیسے جب کہ چنئی میں 31 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ علاوہ ازیں ڈیزل کی قیمت میں دہلی اور کولکاتا میں 35 پیسے، ممبئی میں 37 پیسے اور چنئی میں 33 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔