سری نگر، نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے وادی کے بزرگ اور کہنہ مشق صحافی و قلم کار اور روزنامہ وادی کی آواز کے مدیر اعلیٰ غلام نبی شیدا کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔
این سی لیڈران نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران خصوصاً اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کی اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔
پارٹی لیڈران نے صحافتی میدان میں مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا
