معروف صحافی وسماجی کارکن غلام نبی شیداءکی خدمات ناقابل فراموش

معروف صحافی وسماجی کارکن غلام نبی شیداءکی خدمات ناقابل فراموش

انجمن اُردوصحافت جموں وکشمیر کی جانب سے جملہ سوگواراں کیساتھ اظہارتعزیت

کشمیرکی صحافت کاایک اورتابناک چراغ گل ہوگیا،بزرگ صحافی اورروزنامہ’ وادی کی آواز‘کے بانی ومدیر اعلیٰ غلا م نبی شہداءصاحب سوموار کورات دیرگئے اس دنیائے فانی سے رحلت کرگئے ،اناللہ واناالیہ راجعون۔

انجمن اُردوصحافت جموں وکشمیر یہ یاددہانی کراناچاہتی ہے کہ غلام نبی شہداءمرحوم کاتعلق ضلع پلوامہ کے گوری پورہ علاقہ سے تھا ،تاہم صحافتی میدان میں آنے کے بعدوہ سری نگرمیں مقیم رہے ۔مرحوم ایک بے باک اوربے لاگ صحافی ہونے کیساتھ ساتھ ایک پُرخلوص سماجی کارکن بھی تھے ۔

صحافی ذمہ داریاں انجام دینے کیساتھ ساتھ مرحوم غلام نبی شیداءصاحب نے سماجی خدمات کابھیڑا بھی اُٹھایا تھا،اوروہ ایک ایسے غیرسرکاری فلاحی ادارے سے وابستہ تھے ،جو غریب بیماروںکوعلاج ومعالجہ میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کیساتھ ساتھ علیل بیماروںکوزندہ رہنے کاحوصلہ بھی دیتاہے ۔مرحوم غلام نبی شیداءکاانتقال کشمیرکی صحافت کیلئے ایک بڑا نقصان ہے ،اوراُن کے انتقال سے پیداشدہ خلاپورا کرنا بہت مشکل ہے ۔

انجمن اُردوصحافت کے صدرریاض احمد ملک ،جنرل سیکرٹری امتیاز احمدخان اوردیگرتمام ذمہ داران، غلام نبی شیداءصاحب کے انتقال پُرملال پرگہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ اوردیگرجملہ سوگواراں کیساتھ ہمدردی اورتعزیت کااظہار کرتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام اورجملہ غمزدگان کویہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق وصلاحیت عطافرمائے ،آمین

اس سلسلے میں کل یعنی 20جنوری بروزبدھ وار کوایوان صحافت کشمیر میں انجمن اُردوصحافت کی جانب سے ایک تعزیتی اوردعائیہ مجلس منعقد ہوگی ،جس میں انجمن کے سبھی ذمہ داران اورممبران شرکت کریں گے ۔بدھ وار کودن کے 12بجے منعقد ہونے والی اس دعائیہ مجلس کی صدارت ،صدرانجمن ریاض ملک صاحب کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.