نئی دہلی، ملک میں ایک کسان کی انتھک محنت سے تیار امرود کی نئی قسم کے غیر مجاز تشہیر اور استعمال کو روکنے کے لیے پہلی قسم کا رجسٹریشن کیا گیا ہے۔
اتر پردیش کے ملیح آباد کے کسان رام ولاس موریہ نے 15 برس کی محنت کے بعد "جی-ولاس پسند” نام کی امرود کی قسم تیار کی ہے جسے ہر دل عزیز اور مقبول بنانے میں بھی کامیابی ملی ہے۔
مقبولیت بڑھنے سے اس قسم کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی اور انہوں نے لاکھوں پودے مختلف ریاستوں کو فروخت کیے ہیں