کورونا انفیکشن کی رفتار مسلسل سست

کورونا انفیکشن کی رفتار مسلسل سست

نئی دہلی، کورونا کی وبا کے خلاف ہفتہ سے شروع شروع ہورہے ملک گیر ویکسینیشن مہم سے قبل ہی کووڈ 19 انفیکشن کی رفتار سست ہورہی ہے، جس کی وجہ سے فعال کیسوں کی شرح کم ہوکر 2.02 فیصد رہ گئی ہے جبکہ یومیہ اموات کی تعداد دوسرے دن بھی 200 سے نیچے رہی۔
صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 15590 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 27 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 15975 مریض صحت مند ہوئے، جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 62 ہزار 738 ہوگئی اور ری کوری کی شرح بڑھ کر 96.53 فیصد ہوگئی۔ سرگرم معاملات کی تعداد 576 کم ہوکر 2.13 لاکھ رہ گئے۔ اسی دوران 191 مریض فوت ہوئی۔ جس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 918 ہوگئی۔ اموات کی شرح اب 1.44 فیصد ہے۔
کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 1134 فعال معاملے ریکارڈ ہوئے اور ان کی تعداد 66713 ہوگئی ہے۔ وہیں سب سے زیادہ 4337 مریض صحتمند بھی ہوئے، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 7.61 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 19 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر 3392 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات میں کیرالہ پہلے نمبر پر ہے۔
جاری۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.