وزیراعظم مودی نے آرمی ڈے پر فوجیوں کو دی مبارکباد

وزیراعظم مودی نے آرمی ڈے پر فوجیوں کو دی مبارکباد

نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو آرمی ڈے کے موقع پر فوجیوں اور ان کے کنبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہ اکہ ہماری فوج مضبوط، بہادر اور پرعزم ہے، جس نے ہمیشہ فخر سے ملک کا سر بلند کیا۔
مسٹر مودی نے آرمی ڈے کے موقع پر ٹویٹ کرکے کہا’’مادر وطن کی حفاظت میں لمحہ مستعد ملک کے طاقتور فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو آرمی ڈے کی مبارکباد۔ ہماری فوج مضبوط، بہادر اور پرعزم ہے، جس نے ہمیشہ ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ تمام اہل وطن کی طرف سے ہندوستانی فوج کو میرا سلام‘‘۔
ملک میں ہر سال 15 جنوری کو آرمی ڈے لیفٹیننٹ جنرل (بعد میں فیلڈ مارشل) کے. ایم کری یپا کو ہندوستانی فوج کا اعلی کمانڈرکا عہدہ سنبھالنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ فیلڈ مارشل کری یپا نے 15 جنوری 1949 کو برطانوی اقتدار کے دوران ہندوستانی فوج کے آخری برطانوی اعلی کمانڈر جنرل رائے فرانسس بوچر سے عہدہ سنبھالا تھا۔ یہ دن فوجی پریڈوں، فوجی نمائشوں اور دیگر سرکاری تقریبات کے ساتھ نئی دہلی اور تمام فوج کے صدر دفاتر میں منایا جاتا ہے۔ اس دن ان تمام بہادر جنگجوؤں کو بھی سلام پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ملک اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی زندگیاں قربانی کردیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.