پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

جموں میں عام آدمی پارٹی کا زرعی قوانین کے خلاف احتجاج

جموں،/ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے جمعرات کے روز یہاں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج درج کرکے ان قوانین کی کاپیوں کو نذر آتش کر دیا۔
احتجاجی ’بھارت ماتا کی جے‘، ‘مودی سرکار ہوش میں آؤ ہوش میں آؤ‘ کے زور دار نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم مرکزی سرکار کو وارنگ دیتے ہیں کہ وہ کسانوں کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرے اور نئے زرعی قوانین کو واپس لیا جائے۔

انہوں نے زرعی قوانین کو کالے قوانین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قوانین کسانوں کو منظور نہیں ہیں۔موصوف احتجاجی نے کہا کہ ایک طرف کسانوں کے بیٹے سرحدوں پر ملک کی حفاظت کرکے قربانیاں دے رہے ہیں تو دوسری طرف کسان سڑکوں پر جان دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کبھی خالصاتی تو کبھی نکسلی قرار دے کر بدنام کیا جا رہا ہے۔ان کا الزام تھا کہ مودی سرکار نے لال قلعے، ریلوے کو بیچا ہے۔
موصوف نے کہا کہ کسانوں کی طرف سے احتجاج کے دوران اب تک زائد از 70 کسانوں نے اپنی زندگیاں نچھاور کی ہیں اور ہم ان کے ساتھ یکجہتی کے لئے بھی جمع ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ہوش میں آکر جلد از جلد یہ قوانین واپس لینے چاہئے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img