نئی دہلی ،دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج کورونا واریئر ڈاکٹر ہیتش گپتا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں دہلی حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔
کجریوال نے ڈاکٹر کورونا گپتا کے اہل خانہ کو امدادی چیک دینے کے بعد کہا کہ ڈاکٹر گپتا دہلی حکومت میں ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے اور کورونا مدت کے دوران کورونا مریضوں کی خدمت کر رہے تھے۔ کرونا مریضوں کے لئے کام کرتے ہوئے ، ان کو بھی کرونا ہوگیا اور علاج کے دوران اسپتال میں انہوں نے دم توڑ دیا۔ ڈاکٹر گپتا کے انتقال سے انہیں انتہائی افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ کسی کی جان کی قیمت نہیں ہے ، لیکن مجھے امید ہے کہ اس امدادی رقم سے ، ڈاکٹر ہیتش گپتا کے اہل خانہ کو مدد ملے گی۔ ڈاکٹر ہتیش گپتا کی اہلیہ کافی تعلیم یافتہ ہیں۔ ہم ان کی اہلیہ کو بھی دہلی حکومت میں ملازمت دیں گے۔ اس کے بعد بھی ان کی ضروریات جو بھی ہوں گی ، ہم ان ضروریات کو پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایکسٹینشن کے رہائشی ڈاکٹر ہیتش گپتا کڑکڑ ڈوما ڈسپنسری میں تعینات تھے۔ کورونا مریضوں کی خدمت کے دوران ، وہ بھی اس موذی وبا کا شکار ہو گئے اور انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ، جہاں 3 نومبر 2020 کو ان کی موت ہوگئی۔ آنجہانی ڈاکٹر کے کنبہ میں اہلیہ سربھی گپتا ، ایک آٹھ سالہ بیٹی اور بوڑھی ساس ہیں