اگر واٹس ایپ نہیں چلانا چاہتے؟ جانیں کون سے متبادل ایپ محفوظ رہیں گے

اگر واٹس ایپ نہیں چلانا چاہتے؟ جانیں کون سے متبادل ایپ محفوظ رہیں گے
ایسے صارفین، جو نئی شرائط اور ضوابط سے خوش نہیں یا فیس بک کے ایپس کے ایکو سسٹم کو چھوڑنا چاہتے ہیں، تو ہم نے ان کے لیے 2021 کے بہترین متبادل ایپس کی ایک فہرست تیار کی ہے۔

ٹیلی گرام

بلاشبہ بالکل وٹس ایپ جیسا اگر کوئی ایپ ہے تو وہ ٹیلی گرام ہے جو تقریباً وہی بلکہ کچھ اضافی خصوصیات بھی رکھتا ہے۔ ٹیلی گرام کے بانی پاویل ڈورو نے وٹس ایپ کی مبینہ سیکورٹی اور پرائیویسی مسائل کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اس کو ‘خطرناک’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیس بک کے تحت کبھی بھی محفوظ نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے 2020 میں ایک بلاگ پوسٹ میں یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد کہ جیف بیزوز کو اس ایپ کی ایک کمزوری کے باعث مبینہ طور پر ہیک کیا گیا تھا، کے بعد لکھا کہ ’وٹس ایپ کے 10 سالہ سفر میں ایک دن بھی ایسا نہیں رہا جب یہ سروس محفوظ رہی ہو۔‘ اپنے 40 کروڑ صارفین کے ساتھ ٹیلی گرام پہلے ہی ایک مشہور اور جانا پہچانا متبادل ہے جو پرائیویسی پر زیادہ توجہ دیتا ہے۔

سگنل

ٹیلی گرام اور وٹس ایپ کی طرح سگنل بھی ایک فری اور آسانی سے استعمال ہونے والا ایپ ہے جو تمام بڑے پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ ان دونوں ایپس کے برعکس سگنل ایک اوپن سورس انکرپشن استعمال کرتا ہے جو سیکورٹی ڈیولپرز کو اجازت دیتا ہے کہ وہ اس کے نقائص اور بگز کو تلاش کر سکیں۔

وائبر

تقریباً 26 کروڑ صارفین کے ساتھ وائبر ٹیلی گرام سے بھی زیادہ مقبول ہے۔ اس کے صارفین کچھ خطوں میں زیادہ تعداد میں رہتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ کو دوست ڈھونڈنے میں مشکل ہو سکتی ہے اگر آپ سے خطے سے نہیں۔ اس کے زیادہ تر صارفین مشرقی یورپ، شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں ہیں لیکن دنیا بھر میں اس کے صارفین پھیلے ہوئے ہیں۔

اس میں گروپ چیٹ، وائس اور ویڈیو میسجنگ جبکہ آڈیو ویڈیو کال کی سہولت بھی موجود ہے۔ ٹیلی گرام اور وٹس ایپ کی طرح وائبر پر بھی تمام میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہیں جبکہ یہ صارفین کو ایک مخصوص وقت کے بعد خود ضائع ہو جانے والے پیغامات بھیجنے کی اجازت بھی دیتا ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.