جموں میں بین الاقوامی سرحد پر ایک سرنگ دیکھی گئی

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر ایک سرنگ دیکھی گئی

جموں/ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک سرنگ کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے بوبیان گاؤں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی ایک پارٹی نے بدھ کی صبح ایک آپریشن نے دوران ایک سرنگ کا سراغ لگایا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سرنگ سرحد پار سے جنگجوؤں کی طرف سے در اندازی کرنے کے لئے کھودی گئی ہے۔


مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف اور پولیس کے سینئر افسران جائے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔قبل ازیں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں نے سال گذشتہ کے ماہ نومبر میں ضلع جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر 170 میٹر طویل ایک سرنگ کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا تھا۔


یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.