پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

پولیس کا جعلی کال سینٹر اسکینڈل کا پردہ چاک کرنے کا دعویٰ

سری نگر/ سائبر پولیس کشمیر نے ایک جعلی کال سینٹر اسکینڈل کا پردہ چاک کرکے ملوثین کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج ہونے کے بعد سری نگر میں کئی مقامات پر چھاپے ڈالے گئے اور اس اسکینڈل میں ملوث تمام افراد کو گرفتارکیا گیا۔


کشمیر زون پولیس نے بدھ کے روز اس سلسلے میں اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’سائبر پولیس کشمیر نے جعلی کال سینٹر چلانے والے ایک اسکینڈل کا پردہ فاش کیا، اس سلسلے سری نگر میں کئی چھاپے ڈالے گئے اور ملوثین کو گرفتار کیا گیا‘۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img