سرینگر//جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فور جی انٹر نیٹ سروس کی بحالی کے بارے میں’خوشخبری‘ عنقریب دی جائے گی۔ فی الوقت تیز رفتار انٹر نیٹ سروس جموں کشمیر کے محض دو اضلاع میں چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا”فور جی انٹر نیٹ سروس کی بحالی کے بارے میں عنقریب خوشخبری دی جائے گی“۔نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایل جی سنہا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا”میں جانتا ہوں کہ فور جی انٹر نیٹ سروس صرف دو اضلاع میں چل رہی ہے۔اس کے بارے میں ایک کمیٹی معاملے کو دیکھ رہی ہے۔اُمید ہے کہ آنے والے دنوں میں خوشخبری ملے گی“۔