ہفتہ, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۴
19 C
Srinagar

پونچھ میں کرائم برانچ ٹیم پر پتھروں سے حملہ،اے ایس آئی زخمی

سرینگر//جموں کشمیر میں ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں جمعرات کو پولیس کی کرائم برانچ ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ٹیم کے ہمراہ ایس او جی اہلکار بھی شامل تھے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق کرائم برانچ کی ٹیم ایس او جی اہلکاروں کے ہمراہ سید خان ساکن دھاکی مینڈھر کے مکان پر صبح چھ بجے پہنچی۔اس موقع پر حکام کے مطابق خان کے گھروالے ٹیم کے ساتھ اُلجھ گئے اور ان کی گاڑی پر پتھروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی جنتیر سنگھ زخمی ہوگیا۔
زخمی اے ایس آئی کو مینڈھر اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ایس ڈی پی او، زیڈ اے جعفری کے مطابق اس ضمن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img