واشنگٹن // ٹویٹر نےامریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ پالیسیوں کی خلاف ورزی کے سلسلے میں 12 گھنٹے کے لئے بند کردیا ہے۔
ٹویٹر نے بدھ کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر مسٹر ٹرمپ ہماری شہری سالمیت یا تشدد سے متعلق ان کی پالیسیوں کی مستقبل میں خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کے زاتی اکاؤنٹ کو مستقل طور پرمعطل کر دیاجائے گا۔
کمپنی نے کہا کہ مسٹرٹرمپ کی جانب سے حال ہی میں پوسٹ کئے گئے تین ٹویٹس کو آج ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے کیپیٹل ہل پر پرتشدد صورتحال کے درمیان ان کی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے ۔ اس کے نتیجے میں ان کا اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کے لئے ہو جائے گا۔
(اسپوتنک)