کورونا وائرس کی نئی شکل 41 ممالک میں پائی گئی:ڈبلیو ایچ او

کورونا وائرس کی نئی شکل 41 ممالک میں پائی گئی:ڈبلیو ایچ او

کورونا وائرس کی نئی شکل 41 ممالک میں پائی گئی:ڈبلیو ایچ او

کورونا وائرس کی نئی شکل 41 ممالک میں  پائی گئی:ڈبلیو ایچ او

اقوام متحدہ،/ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ برطانیہ میں پائی جانے والی کورونا وائرس کی ازسر نو شکل 41 ممالک میں پائی گئی ہے۔بلیو ایچ او نے منگل کے روز جاری ایک بیان میں کہا ’’برطانیہ میں دریافت کی گئی کورونا وائرس کی نئی شکل کے دیگر 40 ممالک میں پانچ جنوری تک پانچ

سے چھ کیس پائے گئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ وائرس جنوبی افریقہ اور چھ دیگر ممالک میں پایا گیا تھا۔واضح رہے کہ 14 دسمبر کو برطانیہ نے کورونا وائرس کی ایک نئی شکل کا اعلان کیا تھا جو 70 فیصد تیزی سے پھیلتا ہے۔ اس کے بعد کئی ممالک نے برطانیہ کے لئے اپنی پروازیں ۔ملتوی کردی تھیں۔

عالمی ادارہ صحت کی ماہرین ٹیم کو چین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی

عالمی ادارہ صحت کی ماہرین ٹیم کو چین میں داخل ہونے کی  اجازت نہیں ملی

ٹوکیو / ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈنوم گیبریس نے کہا ہے کہ ماہرین کی بین الاقوامی ٹیم کے ممبروں کو کورونا وائرس کی ابتدائی مطالعہ کے لئے چین میں داخل ہونے کے لئے حتمی منظوری نہیں ملی ہے۔

مسٹر ٹیڈروس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’’آج ہمیں معلوم ہوا ہے کہ چینی حکام نے ابھی تک ٹیم کو چین کے دورے کی حتمی اجازت نہیں دی ہے۔ مجھے اس خبر سے بہت مایوسی ہوئی ہے کہ دو ممبران نے اپنا سفر شروع کردیا تھا اور دیگر کو آخری لمحے تک اجازت نہیں ملی‘‘۔

مسٹر ٹیڈروس نے کہا کہ ٹیم چین میں کورونا وائرس کی اصل کی تحقیقات کرے گی اور معلوم کرے گی کہ ملک میں وباء کے ابتدائی مراحل کے دوران کیا ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے چینی حکام سے چین میں ٹیم کے داخلے کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے تاکہ مشن جلد سے شروع ہوسکے۔

انہوں نے کہا ’’ہم سینئر چینی عہدیداروں سے رابطے میں ہیں اور ہم نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مشن ڈبلیو ایچ او اور بین الاقوامی ٹیم کی ترجیح ہے۔‘‘

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.