سرینگر//کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کی طرف سے جو امتحانات7اور8جنوری کو لئے جانے والے تھے ،اُنہیں ملتوی کیا گیا ہے۔
کلسٹر یونیورسٹی سرینگر میںکنٹرولر امتحانات میر خورشید احمد کے مطابق یہ امتحانات مسلسل خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتوی شدہ امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔