سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو جسٹس پنکج متھل کو جموں کشمیر اور لداخ کے مشترکہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بطور حلف دلایا۔
ایل جی سنہا نے جسٹس متھل کو نیا عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دی۔
جسٹس متھل کو حال میںجموں کشمیر اور لداخ کے مشترکہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔اس موقع پر سابق چیف جسٹس گیتا متل، ہائی کورٹ کے جج، انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔