کورونا ویکسین 110 فیصد محفوظ:ڈی سی جی آئی

کورونا ویکسین 110 فیصد محفوظ:ڈی سی جی آئی
کورونا ویکسین 110 فیصد محفوظ:ڈی سی جی آئی

نئی دہلی،// ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) ڈاکٹر وینوگوپال جی سومانی نے آج کہا کہ ملک میں جن دو کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دی گئی ہے وہ 110 فیصد محفوظ ہیں۔
ڈاکٹر سومانی نے آج صحافیوں کو بتایا کہ اگر کسی ویکسین کے غیر محفوظ ہونے سے متعلق کوئی بھی تشویشات ہوگی تو، اسے کبھی منظور نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کے سائٹ افیکٹ بالکل دوسری ویکسینوں کی طرح ہیں۔ اس سے ہلکا بخار ہونا، ہلکا درد اور الرجی ہونا عام بات ہے۔
ڈی سی جی آئی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین سے نامردی پیدا ہونا سراسر بکواس بات ہے۔

کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دینے کےفیصلے کا ڈبلیو ایچ او نے خیرمقدم کیا

کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دینے کےفیصلے کا ڈبلیو ایچ او نے خیرمقدم کیا

 عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہندوستان میں کورونا وائرس کووڈ 19 کی دو ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دیے جانے کے سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈز کنٹرولر آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
عالمی ادارۂ صحت میں مشرقی ایشیاء خطے کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دیے جانے کا فیصلہ قابل خیرمقدم ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیاء کے خطے میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو سب سے پہلے منظوری ہندوستان میں دی گئی ہے ۔ ہندوستان کا یہ فیصلہ اس خطے میں کورونا کے خلاف جنگ کو تقویت دے گا ۔
ڈاکٹر کھیترپال نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں آبادی کے گروپوں کے ٹیکہ کاری کے ساتھ دیگرطبی اقدامات پر عمل کرنے اورعوامی شمولیت سے کورونا کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ایکٹو کیسز ڈھائی لاکھ سے کم

ایکٹو کیسز ڈھائی لاکھ سے کم

 ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے سےایکٹو کیسز ڈھائی لاکھ سے کم ہو گئے ہیں ، جس کی وجہ سے ان کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے اتوار کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18،177 نئے کیسز سامنے آئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 23 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔وہیں 20،923 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 99.27 لاکھ ہوگئی اور شفایابی کی شرح بڑھ کر 96.16 فیصد ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 2963 کم ہوکر 2.47 لاکھ ہوگئے ہیں اوران کی شرح 2.39 فیصد رہ گئی ہے ۔ اسی دوران 217 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،49،435 ہوگئی ہے اور شرح اموات اب بھی 1.45 فیصد ہے۔
کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹوکیسز کی تعداد 322 بڑھ کر 65،560 ہوگئی ہے ۔ وہیں متوفین کی تعداد 3116 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7.02 لاکھ ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسزمیں کیرالہ پہلے نمبر پر ہے۔
مہاراشٹرا میں ایکٹو کیسز میں سب سے زیادہ 1057 کا اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد 54،288 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 18.34 لاکھ افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں جبکہ مزید 51 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 49،631 ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں دو کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو ملی منظوری

نئی دہلی/ ہندوستان میں کورونا وائرس کی دو ویکسین کے ہنگامی استعمال کو آج باضابطہ طور پر منظوری مل گئی، جس سے کورونا کی ٹیکہ کاری کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔
ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) ڈاکٹر وینو گوپال جی سومانی نے آج اس بارے میں معلومات فراہم کرائیں۔ انہوں نے بتایاکہ
سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نےبھارت بایو ٹیک کی کوویکسین اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی کووڈ شیلڈ کے ہنگامی استعمال سے سلسلے میں کی گئی اپنی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی کی شفارشات کو منظوری دے دی ہے۔
ڈاکٹر سومانی نے بتایاکہ سی ڈی ایس سی او کی اس کمیٹی میں کئی موضوعات شامل ہیں۔ اس کمیٹی نے جمعہ اور ہفتے کے روز میٹنگ کی تھی اور اپنی تین سفارشات پیش کی تھیں۔ ان سفارشات میں دو کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دیئے جانے اور ایک تیسرے مرحلے کے معیار کے تجربے کے لئے کیڈیلا ہیلتھ کیئر کو منظوری دیئے جانے سے متعلق تھی۔ ان تینوں سفارشات کو منظوری دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت بایو ٹیک کوویکسین اور سیرم انسٹی ٹیوٹ کی کووڈ شیلڈ دو ڈوز میں دی جانے والی ویکسین ہے جبکہ کیڈیلا ہیلتھ کیئر کی تیار کردہ ویکسین تین ڈوز والی ہے۔

 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.