کہا عوامی شکایات کا فوری فعال اور مو¿ثر نظام کیلئے ادارہ جاتی میکانزم قائم
جموں/24دسمبر//یوٹی عوام تک پہنچ تک ان کی شکایات کے فوری ازالے کے اپنی پہل جاری رکھتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عوامی شکایات شنوائی کے لئے لائیو ملاقات کے تیسرے دور کا انعقاد کیاجس کے دوران انہوں نے ورچیول طریقہ کار کے ذریعے عوام کو درپیش مسائل اور شکایات کا موقعہ پر جائزہ لیا۔اُنہوں نے کہا کہ ایل جیز ملاقات عوامی شکایات کی شنوائی کے لئے لائیو عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے فوری فعال اور موثر ایک ادارہ جاتی میکانز م ہے اور ساتھ ہی آن لائن شکایتی نظام کی کارکردگی کا بھی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ زمینی سطح پر اِس نظام کو بہتربنانے کے لئے مزید اقدامات اُٹھائے جاسکیں۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ شکایات کا مجموعی طور پر ازالہ پہلے دورے میں 52 فیصد اور دوسرے دور میں 66 فیصد سے جبکہ تیسرے دور میں 79 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی شکایات کے ازالہ کی شرح میں اضافہ اور اس نظام کی بہتر کارکردی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔۔ آن لائن گریوینس ریڈیہرسل سسٹم جے کے آئی جی آر ایم اے ایس کی کارکردگی کا مفصل جائزہ لینے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے انتظامیہ کی جانب سے شکایتی ازالہ نظام کے قیام سے متعلق لوگوں کی آرا ¿ حاصل کی ۔ انہوں نے اس سے قبل منعقدہ تبادلہ خیال کے دوران صادر کئے گئے احکامات کی عمل آوری کا بھی جائزہ لیا۔ انہوںنے کہاکہ ایل جیز شنوائی کی پہل کا مقصد یوٹی کے اَفراد کے ساتھ براہ راست ہرماہ تبادلہ خیال کرنا ہے جنہیں تصارتی طور پر کیا جاتا ہے اور ان کے مسائل کا جائزہ لے فوری ازالہ کیا جاتا ہے ۔اس سے انتظامیہ کے کام کاج سے متعلق بھی ردعمل تک رسائی حاصل ہوتی ہے جس سے حکومت کے کام کاج میں بہتری لانے کے لئے موقعہ فراہم ہوتا ہے۔ دو گھنٹے طویل پروگرام میں تصارتی طور پر منتخب درخواست دہندگان نے پانی ترسیل میں توسیع ، بجلی کے کھمبوں کا متبادل فراہم کرنا، کھیل میدانوں سے ناجائز تجاوزارت ہٹانا ، مختلف سکیموں اور پروگراموں کی التوا میں پڑے ادائیگیوں واگزاری سے متعلق کئی مسائل پیش کئے گئے۔ لیفٹیننٹ گورنرنے ان مسائل کے بروقت معین مدت کے اندر ازالہ کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکر ٹری بی وی آر سبھرامنیم ، فائنانشل کمشنر خزانہ ارون کمار مہتا ،فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، انتظامی سیکرٹریز،صوبائی کمشنران، آئی جی پیز،ضلع ترقیاتی کمشنران ، ایس ایس پیز، سربراہان، مختلف سرکاری محکموں اور ایجنسیوں کے دیگر اعلیٰ اَفسران نے اس ساری گفتگو کے دوران موجودتھے اور لیفٹیننٹ گورنر کو موصولہ شکایات کے ازالہ اور ان کی موجودہ حیثیت سے متعلق اِقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔